جون دو ہزار سولہ، بڑے واقعات کا مہینہ

June Big Events New Pkg 29-06 Ayaz [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/June-Big-Events-New-Pkg-29-06-Ayaz.mp4"][/video] کراچی :  جون دو ہزار سولہ بڑے واقعات کا مہينہ بن گیا۔ کسی کا قتل تو کسی کا انتقال، کہیں دھماکے تو نہیں علیحدگی نے یہ مہینہ یادگار بنا دیا۔ جون دو ہزار سولہ کئی بڑے واقعات کا عینی شاہد بن گیا۔ بائیس جون دو ہزار سولہ پاکستان کے عظیم قوال امجد صابری کو لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے سفاک قاتلوں نے موت کی نیند سلا دیا۔ تین جون کو باکسنگ لیجنڈ محمد علی پارکنسنز کے مرض کے آگے زندگی کی بازی ہار گئے۔ انتیس جون ترک شہر استنبول کا اتاترک ہوائی اڈہ خود کش دھماکوں سے لرز اٹھا، تین دھماکے، چھتیس جانیں نگل گئے۔ اس سے قبل بارہ جون کو آرلنڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ہم جنس پرستوں کے کلب میں کھیلی گئی خون کی ہولی میں اننچاس افراد جان سے گئے۔ جون کی ہی چوبیس تاریخ کو برطانوی عوام نے یورپی یونین سے راہیں جدا کرلیں، جس کے بعد عالمی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ سماء

Muhammad ali

Orlando Firing

Turkey Attack

June 2016

Tabool ads will show in this div