میمو گیٹ اسکینڈل، حسین حقانی وضاحت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی مبینہ میمو کے معاملے پر وضاحت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ حسین حقانی آج صدر زرداری سے آج اہم ملاقات کریں گے۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کو حسین حقانی کی جگہ امریکا میں نیا سفیربنائے جانے کا امکان ہے ۔

صدر زرداری کے امریکی فوج کے سابق سربراہ مائیک مولن کے نام مبینہ خط کی بازگشت اتنی بڑھی کہ امریکا میں پاکستانی سفیرحسین حقانی کو اسلام آباد آنا پڑا ۔

رات گئے ائیرپورٹ پہنچنے والے حسین حقانی میڈیا سے بات چیت کئے بغیر ہی ائیرپورٹ کے عقبی راستے سے ایوان صدر روانہ ہوئے۔ جہاں وہ آج صدر آصف علی زرداری سےاہم ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرحسین حقانی کوممکنہ طورپرعہدہ سے  ہٹایا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد نئے سفیرکیلئے سلمان بشیرمضبوط امیدوارہیں ۔ سلمان بشیرکی جگہ جلیل عباس جیلانی کو نیا سیکرٹری خارجہ بنائے جانے کا بھی امکان ہے ۔

امریکا میں موجودہ سفیر حسین حقانی، خفیہ میمو کا  معاملہ منظرعام آنے کے بعد صدر آصف زرداری کو استعفٰی پہلے ہی پیشکش کرچکے ہیں۔ سماء

گئے

child marriage

ceo

banned

wimbledon

اسکینڈل،

Tabool ads will show in this div