لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹیڈ کامیڈی فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس “آٹھ جولائی کو ریلیز ہوگی۔
ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹیڈ کامیڈی فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس “ آٹھ جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ کرس رینالڈ اور یارو چینے کی ہدایت کار ی میں بننے والے فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو انتہائی بہادر ہیں اور بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں۔
پالتو جانور اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اٹھواتے ہیں اور مزے مزے کے نت نئے کھانوں کے شوقین ہیں۔ مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب مل کر ایک ساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے ہیں۔
اس فلم کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکار کیون ہارٹ، البرٹ بروکس، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹیڈ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ سماء