سڈنی : آسٹريليا ميں ورلڈ سرفنگ لیگ کے دوران شارک نے سرفر پر حملہ کردیا، خوش قسمتی سے سرفر بچ گئے۔
آسٹریلیا کا سرفر ورلڈ لیگ کے دوران سرفنگ کی تیاری کررہا تھا کہ اچانک شارک نے ان پر حملہ کردیا۔
شارک اپنے ساتھ سرفنگ بورڈ تو لے گئی، جب کہ سرفر کو امدادی ٹیم نے بچالیا۔ مک فیننگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت قریب سے موت کو دیکھا تھا۔ آپ بھی ویڈیو دیکھیں۔ سماء