برطانیہ میں سیاسی بحران،اپوزیشن لیڈرکواپنی جماعت سےمخالفت کاسامنا
لندن: برطانوی اپوزیشن جماعت جرمی کوربین نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے عدم اعتماد کے باوجود مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جرمی کوربین کی جماعت لیبر پارٹی کے 172 ممبر پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔ صرف 40 ممبران نے جرمی کوربین کے حق میں فیصلہ دیا۔
عدم اعتماد کے باوجود جرمی کوربین ڈٹ گئے اور انھوں نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ جرمی کا کہنا ہےکہ وہ جمہوری طور پر منتخب ہوئے۔ صرف 60 فیصد لیبر پارٹی کے ممبران کی وجہ سے وہ مستعفی ہوکراپنے حامیوں کو دھوکا نہیں دے سکتے۔
انھوں نے عدم اعتماد کے ووٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ایسے ووٹ کی کوئی آئینی حیثیت بھی نہیں ہے۔ سماء
ENGLAND
british
great Britain
British Labour Party leader Jeremy Corbyn refused to resign
تبولا
Tabool ads will show in this div