آصف زرداری حکومت کوٹف ٹائم دینےکےلیےبلاول کوگربتائیں گے

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Bilawal-And-Zardari-Meeting-Isb-Pkg-28-06.mp4"][/video]

Bilawal And Zardari Meeting Isb Pkg 28-06

اسلام آباد: حکومت کو لوہے کے چنے کیسے چبوانے ہیں، آصف زرداری آئندہ ہفتے لندن میں بلاول بھٹو کو نئے گرسکھائیں گے۔ کشمیر کی سیاست پر بھی اہم ٹپس دیں گے۔

پیپلز پارٹی نے رمضان کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکمت عملی کیا ہوگی،آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرادری میں اہم ملاقات آئندہ ہفتے لندن میں ہوگی۔آصف علی زرادی کچھ دنوں میں امریکہ سے لندن پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو بھی کچھ دنوں بعد ایک ہفتے کے دورے پر لندن روانہ ہوجائیں گے۔

اصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سندھ کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ کشمیر کی سیاست اور آئندہ کی حکمت علمی کے حوالے سے بھی آصف زرداری اپنے صاحبزادے کو نئے گر سکھائیں گے۔دورہ لندن کے دوران دونوں رہنما آصفہ بھٹو کی گریجویشن کے کانویکیشن میں بھی شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹووطن واپسی پراسلام آباد میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اور 16 جولائی کو مظفرآباد کے جلسے میں شرکت کریں گے۔  سماء

ASIF ALI ZARDARI

bilawal bhutto zardari

Tabool ads will show in this div