دورہ انگلینڈ:ہربالرکوکردار ادا کرنا ہوگا، مشتاق احمد

Cricketer Mushtaq Ahmed Lhr Pkg 27-06

لاہور: قومي ٹيم کے بالنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلينڈ کے خلاف کاميابي کے ليے ہر بالرکو کردارادا کرنا ہوگا۔محمد عامر اور یاسر شاہ کو اہم ہتھیار قرار دے دیا۔ انگلينڈ روانگي سے قبل لاہور میں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ٹيسٹ ميچزميں بالرزپراہم ذمہ داري عائد ہوگي ۔ کم سے کم  رنز دے کر ہي فتح حاصل کي جاسکتي ہے۔ قومي کرکٹ ٹيم کے بالنگ کوچ  نے کہا کہ جو بھي بالر کھيلے اس کا کام پلان کے مطابق بالنگ کرنا ہے۔

مشتاق احمد نے یاسر شاہ اور محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف اہم ترین ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یاسر شاہ اور محمد عامر اسٹرائیکرزہوں گے۔ جتنے بھی اوورز ہو ہمیں کم سے کم رنز دینے ہیں۔

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ اوول اور جنوبی انگلینڈ کی وکٹیں اورموسم پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سازگار ہیں جبکہ جمی اینڈرسن کا زخمی ہونا بھی پاکستان کو فائدہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے آخری نمبر کے کھلاڑی اچھا کھیلتے ہیں تو ان کی وجہ سے انگلش کپتان الیسٹر کک دباؤ میں آجائیں گے۔

قومي کرکٹ ٹيم انگلينڈ کے خلاف ٹيسٹ سيريز کا آغاز چودہ جولائي سے لارڈز ميں ہونے والے ٹيسٹ سے کرے گي۔ سماء

ENGLAND

mushtaq ahmed

bowling coach

Tabool ads will show in this div