تحریک انصاف کا سونامی کراچی کے ساحل سے ٹکرا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کی جماعت میں اثاثے ظاہر کرنے والوں کو ہی انتخابی ٹکٹ دیئے جائیں گے۔

انہوں نے تئیس مارچ کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کی جائیں گی اور صوبے کے عوام سے معافی مانگیں گے ۔۔۔

مزار قائد پر تحریک انصاف کے جلسے میں جب عمران خان جلسے سے خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو لوگوں کے ہجوم نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔۔۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر ن لیگ کے بڑے میاں صاحب کا دس اوور کے میچ چیلنج قبول کیا اور پہلے ہی اوور میں بائونسر دے مارا ۔۔۔ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ صدر زرداری سے بھی میچ کھیلیں۔

عمران خان نے اپنے دوسرے اوور میں ایک اور اہم وکٹ لی ۔۔۔ اور اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سابق وزیر خارجہ سردار آصف علی بھی ان کی جماعت میں شامل ہورہے ہیں ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے جلسے میں تمام قومیت کے لوگ شامل ہیں کراچی نے لاہور کے سونامی کو شکست دے دی ہے ۔۔۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ٹیم تیار کررہے ہیں جو کبھی کسی جماعت کے پاس نہیں رہی ۔۔۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خواب ضرور پورے ہوں گے. سماء

کے

کا

burger

سے

media

cost

stations