امجد صابری اور راحت فتح علی کاگانا14اگست کوآن ایئر ہوگا

amjad-sabri-4 کراچی : کوک اسٹوڈیو نائن کے تحت ریکارڈ کیا گیا معروف قوال امجد صابری شہید کا راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا چودہ اگست کو آن ایئر کیا جائے گا۔ کوک اسٹوڈیو نائن کے تحت معروف قوال امجد صابری اور راحت فتح علی خان کا گانا پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر 14 اگست کو آن ایئر کیا جاسکتا ہے۔ اسٹرنگز گروپ کے فیصل کپاڈیا اور بلال مسعود نے کہا ہے کہ انہوں نے امجد صابری قوال مرحوم اور راحت فتح علی خان کو ایک ساتھ پہلی بار کوک اسٹوڈیو نائن کے لئے بلایا تھا۔ فیصل اور بلال کے مطابق امجد صابری کی شہادت سے 25 روز قبل ریکارڈنگ مکمل کروائی تھی، انہوں نے اسٹوڈیو کو اپنی گائیکی سے مسحور کرکے رکھ دیا تھا۔ 957130-rahat-1442300603-679-640x480 انہوں نے کہا کہ یہ امجد صابری کا یادگار گانا ہوگا، جس کو 14 اگست کو کوک اسٹوڈیو شروع ہونے پر آن ائیر کیا جائے گا۔ بلال مسعود نے بتایا کہ کوک اسٹوڈیو کے لئے گانے کی ریکارڈنگ انہوں نے بغیر ریہرسل کروائی تھی۔ سماء

Coke Studio

Faisal Kapadia

Bilal Maqsood

Coke Studio 9

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div