کراچی،دن چڑھتےہی ٹارگٹ کلنگ کےواقعات،3افراد جاں بحق

HDL 0900 28-06 کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، جب کہ رینجرز کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سماء کے مطابق شہر قائد میں دن چڑھتے ہی قاتل بے لگام ہوگئے، شہر میں متعدد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کا ایک واقعہ کراچی کے علاقے شریف آباد میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے گھات لگا کر گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کا تیسرا واقعہ شاہ فیصل کالونی کے قریب عظیم پورہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 55 سال کے معید علی کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب  کراچی میں ناردرن بائی پاس پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن میں کارروائی کے دوران مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ سماء

KARACHI OPERATION

KARACHI KILLING

Weapon Seized

terrorist killed

Tabool ads will show in this div