اسپیکر ایاز صادق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ثالثی کیلئے تیار

Ayaz Sadiq Sot 28-04

لاہور : اسپيکر قومی اسمبلی سردار اياز صادق نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزيشن چاہے تو ثالثی کیلئے تيار ہوں۔

لاہور ميں افطار تقريب کے دوران ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپيکر قومی اسمبلی سردار اياز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم ليگ ن اور پی پی پی ميں کوئی فارورڈ بلاک نہيں ہے، سرتاج عزيز کو وزير خارجہ کا درجہ حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کو ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے، ٹی او آرز کا معاملہ ميز پر بيٹھ کر حل کيا جا سکتا ہے سڑکوں پر نہيں، جس کی ثالثی کرنے کو بھی تيار ہوں۔

ایاز صادق بولے کہ اپوزيشن کو مشورہ دوں گا کہ وہ ايسا کوئی کام نہ کريں جس سے چين سرمايہ کاری سے بھاگ جائے۔ سماء

AYAZ SADIQ

PanamaLeaks

PanamaPapers

Tabool ads will show in this div