سعودی عرب؛خودکشی کی ناکام کوشش،ویڈیوجاری
ریاض:سعودی عرب کی شاہراہ پرایک شخص کی خودکشی کی کوشش حاضردماغ ڈرائیور نےناکام بنادی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ خودکشی کی غرض سے ایک شخص سڑک کے بیچ میں لیٹ گیا تاکہ تیزرفتارگاڑی سے ٹرک سے کچل کرجان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔اس دوران تیز دھوپ میں وہاں سے گزرنے والے ٹرالر کے ڈرائیور نے حاضردماغی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ٹرالر اس شخص کے نزدیک سے گزار دیا اور یوں اس شخص کو موت کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
اس واقعے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سماء