
[video width="632" height="368" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Rolls-Royce-Rolls-Out-Design-for-Unmanned-Cargo-Ships.mp4"][/video]
نیویارک / لندن : معروف کمپنی رولز روئز نے ڈرون طیاروں کی طرز پر بحری بیڑا بنانے پر غور شروع کردیا ہے، جسے باآسانی ریمورٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا۔
مال بردار بحری جہاز بنانے والی معروف کمپنی رولز روئز نے نئے پراجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اب ایک ایسے جہاز بنانے کی تیاری پر کام کر رہی ہے جسے کہیں سے بھی ریمورٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

کمپنی کے مطابق بحری جہاز کو سال 2020 تک بغیر کپتان کے سمندر میں اتارا جائے گا، اس جہاز کو ڈرون شپ کا نام دیا گیا ہے۔ جہاز کی تیاری میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی پر کو حتمی شکل دینے کیلئے کام زور و شور سے جاری ہے۔

کمپنی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ڈرون جہاز محفوظ، سستی اور کم آلودگی پھیلانے والی کشتی ہوگی جس سے دنیا بھر میں 90 فیصد تجارت کی جاسکے گی، جب کہ کشتی میں 360 ڈگری کیمروں کے علاوہ ایسے سینسر موجود ہوں گے جو کنٹرول روم میں بیٹھے شخص کو کسی بھی خطرے کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ سماء