ملک بھرمیں حضرت علی کایوم شہادت عقیدت واحترام سےمنایاجارہاہے

Jun 27, 2016
Youm e Ali Isb PKG 27-06 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Youme-Ali-Juloos-1200-Pkg-27-06-Ayaz.mp4"][/video] کراچی/ اسلام آباد/کوئٹہ/پشاور/ہنگو/گلگت : ملک بھر میں چوتھے خلیفہ راشد حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک کے تمام شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے۔ اکیس رمضان کو چوتھے خلیفہ اور داماد رسول ﷺ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت نہایت عقيدت اور احترام سے منايا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں جلوس نکالے جائيں گے۔ یوم علی کی مناسبت سے مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے حضرت علی المرتضیؓ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ راول پنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے گزر کر منزل پر پہنچ گیا ہے، کراچی میں یوم شہادت کے حوالے سے مرکزی مجلس عزا ساڑھے گیارہ بجے ہوگی، مجلس عزاسے علماء خطاب کریں، جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا اور حسینہ ایرانیان پراختتام پزیر ہوگا۔ کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی کیلئے جلوس کے تمام راستے کنٹينرز لگا کر سيل کر دئیے گئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات اور جلوس کے راستوں کی نگرانی کی گئی ہے، جب کہ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ مرکزی جلوس کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں نے نمائش چورنگی سے کھارادر تک صدر ،ا یمپریس مارکیٹ ، ریگل ،تبت سنٹر ،جامع کلاتھ ،ڈینسو ہال، بولٹن مارکیٹ کی تمام مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں یوم علی کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے 9 بجے کے بعد برآمد ہوگا، میں بھی جلوس کے اطراف کے راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے ہیں، اس موقع پر لاہور میں بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،جب کہ موچی گیٹ میں عزاداران کی آمد جاری ہے۔ ملتان میں یوم علی کا مرکزی جلوس چاہ بوہڑوالا سے برآمد ہوگیا ہے، مرکزی جلوس امام بارگاہ لال کڑتی پر اختتام پذیر ہوگا، ملتان میں یوم علی کے حوالے سے12جلوس نکالے جائیں گے۔ ملتان میں یوم علی کے2جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے تین ہزار دو سو اسی پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے، جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ سماء

youm e Ali

PILLION RIDING

NISAR HAWELI

youm e Ali procession

Hazrat Ali

Tabool ads will show in this div