میمو گیٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت شروع

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔


اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق دلائل دے رہے ہیں. چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے.

وفاق کی جانب سے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کے بیان حلفی پر جواب داخل کرا دیا گیا ہے۔  


بیان میں کہا گیا ہے کہ میمو کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ اس سے ملکی سلامتی خطرے میں نہیں پڑسکتی ۔


وفاق کے جواب کے مطابق حسین حقانی سے استعفیٰ نہیں لیا گیا بلکہ وہ خود مستعفی ہوئے۔


لارجر بینچ میمو گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے آج پانچویں سماعت کر رہا ہے ۔


مسلم لیگ ن کے رہ نما نواز شریف سمیت دیگر درخواست گزاراور ان کے وکلاء نے میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے آئینی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں جب کہ وفاق کی طرف سے چیف آف آرمی اسٹاف ، ڈی جی آئی ایس آئی کے بیانات حلفی پر بھی وزارت داخلہ کی طرف سے وفاق نے جواب داخل کر دیا ہے. سماء

میں

سے

شروع

wimbledon

Tabool ads will show in this div