گڑھی خدا بخش میں جیالوں کا سمندر، بینظیر بھٹو کی تصاویر ی نمائش

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
نوڈیرو : گڑھی خدا بخش زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے گونج رہا ہے اور ہر طرف ترانے سنائی دے رہے ہیں۔


یادیں تازہ کرنے کیلئے بے نظیر بھٹو کی تصاویر کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
 
دہشت گردی کا نشانہ بنائی گئی عظیم رہنما کے مزار کا سفید رنگ آج بھی امن کا پیغام دے رہا ہے۔


امن کے ہزاروں علمبردار پیپلزپارٹی کے جھنڈے اٹھائے گڑھی خدابخش پہنچے ہیں اور تصاویر اٹھا کر تصویر ہونے والی کا غم منارہے ہیں۔ جگہ جگہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں تیار کئے گئے گانوں کی گونج سنائی دےرہی ہے۔

ہزاروں افراد موسم کی سختیاں جھیلتے بی بی کو خراج تحسین پیش کرنے مختلف شہروں سے گڑھی خدا بخش آئے ہیں۔ کئی جیالے ایسے ہیں جنھیں بی بی کے بغیر زندگی کا کوئی معنی سمجھ نہیں آتا اور بی بی سے عشق ہی ہے کہ شہید کا نام سن کر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔

ماضی کبھی نہیں مرتا اور اسی عہد گزشتہ کی یادیں تازہ رکھنے کیلئے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔


یہاں بے نظیر کی بچپن سے شہادت تک زندگی تصویروں میں سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزار کے باہر ہی نہیں اندر بھی لوگوں کاہجوم ہے۔ وہ لوگ جو کبھی دیدار کیلئے تڑپتےتھے آج اپنی قائد کے مزار پر افسردہ کھڑے ہیں۔ جیالوں کو یقین ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتا یہی وجہ ہے کہ زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے بلند ہورہے ہیں۔ سماء

میں

کی

کا

Blast

question

turkish

damaged

Tabool ads will show in this div