پشاور : وفاقی حکومت رمضان کے بعد ایک ساتھ عید کیلئے بھی متحرک ہوگئی، پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر غور شروع کر دیا۔
ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے بعد ایک ملک بھر میں ایک ساتھ عید منانے کا امکان بھی روشن ہوگیا۔
اس سلسلے میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اہم مشاورت شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق عید پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی زیرغور ہے۔ سماء