پاکستان بھارت جوہری اعتماد سازی،ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان اور بھارت نے جوہری اعتماد سازی کیلئے متعلقہ اہل کاروں کو چوبیس گھنٹے ہاٹ لائن پر مستعد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری اعتماد سازی کے لیے دوسرے روز بھی مذاکرات ہوئے۔


دو ہزار سات  سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مزاکرت کی معطلی کے بعد یہ چھٹا دورہے۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری منور سعید بھٹی اور بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکریٹری بالا ورما نے کی۔


مذاکرات میں دونوں ممالک کے عسکری اہل کاروں نے بھی شرکت کی۔


ان مزاکرات کی بحالی کا مقصد خطے میں موجود دو ایٹمی قوتوں کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر جوہری تصادم کے امکانات کی روک تھام کرنا ہے۔ سماء

کے

پر

parade

expert

frozen

events

Tabool ads will show in this div