جنوبی پنجاب تخت لاہورسے اپنا حق مانگتا ہے، صدرزرداری
اسٹاف رپورٹر
لاڑکانہ: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب تخت لاہور سے اپنا حق مانگتا ہے۔۔ملک میں سونامی نہیں زونامی آیا ہوا ہے۔۔میڈیکلی فٹ ہوں ہوسکتا ہے مسل پُل ہوگیا ہو۔
بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر آصف زرداری جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔۔۔ ان کا کہناتھا کہ ان کے دل ميں بہت کچھ بھرا ہوا ہے، آج پاکستان سميت دنيا بھر کے لوگوں سے بات کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ پختونوں کا درد محسوس کرتے ہوئے انہيں شناخت دی۔۔ان کا کہناتھا کہ دھرتی کے غموں ميں بلوچستان کا غم بھی ہے۔۔ ان کا کہناتھا بلوچوں کو لڑنا ہے تولڑائی کا انداز ہم سے سيکھيں ۔۔ انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبي پنجاب کے لوگ تخت لاہور سے اپنا حق مانگتے ہيں۔۔ ہم جمہوريت اور اپنے وزيراعظم کے تابع ہيں۔۔جمہوريت کيلئے عوام سے خراج مانگا۔انہوں نے اپنے بچے قربان کيے ان کا کہناتھا کہ ان کے خيال ميں منشور پر 80 فيصد عمل کر ديا ہےان کا کہناتھا کہ ساری دنيا ميں بھونچال آيا اس کے باوجود ہمارے پاس کھانے کو روٹی ہے۔۔انہوں نے تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔اور کہا پاکستان ميں آنے والا سونامي ، سونامي نہيں زو نامي ہے۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے کہا کہ کسي ٹي وي پروگرام ميں مت جائيں۔۔سياستدانوں کو کسي موضوع پر بلايا جائے تو ضرور جائیں۔۔ان کا کہناتھا جس کو جہاں جانا ہے جائے۔۔ انہيں کوئی اعتراض نہيں۔۔صدر زرداری نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہيں کہ بي بي کے کيس کا کيا ہوا۔۔وہ بھی جسٹس افتخار سے پوچھتے ہیں کہ بي بي کے کيس کا کيا ہوا۔۔عدالتيں ميرے اختيار ميں نہيں ہيں۔۔عدالت کو بھٹو ريفرنس نظر نہيں آتا۔۔ دوسرے کيس نظر آتے ہيں ان کا کہناتھا کہ وقت آ گيا تو آپ کے سامنے آئيں گے۔۔ آپ کو جو کرنا ہوا کر ليجئے گا۔۔ان کا کہناتھا کہ ملک آدھا ٹوٹ چکا۔۔ اب باقي نہيں توڑنے ديں گے۔