افواہوں کی فیکٹریاں جلد ہی بند ہو جائیں گی، بابراعوان

 راولپنڈی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ ملک میں کسی ادارے کو عدم استحکام کا شکارنہیں ہونے دیں گے،افواہوں کی فیکٹریاں جلد ہی بند ہو جائیں گی ۔


راولپنڈی پریس کلب میں پیپلزلائرزفورم کی جانب سے ریفرنس بیاد بینظیربھٹوشہید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ چند لوگ منتخب حکومت سے اس لیے خطرہ محسوس کررہے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے پانچ سال پورے کئے تو یہ جڑ پکڑ لے گی۔


بابراعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججزاوردیگراہم عہدیداراپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہوتے ہیں تو پارلیمنٹ کا کیا قصورہے کہ وہ اپنی مدت پوری نہ کرے۔ جنہوں نے مزارقائد پرحاضری نہیں دی وہ قائداعظم کا ایجنڈا لے کر کیا چلیں گے۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھرکہہ رہے ہیں افواہ ساز فیکٹریاں بند ہوجائیں گی۔


بابراعوان نے کہا کہ اگلے ہفتہ ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت ہو رہی ہے، عوام آئین کے بانی کو انصاف ملتا ہوا دیکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کسی دورمیں بھی اداروں کی جنگ نہیں ہوئی۔

کی

gilgit

Economy

MH370

defeat

bridal

Tabool ads will show in this div