کرکٹ کےشہزادےویرات کوہلی نےاپنی مشکل بتادی

Virat Kohli

نئی دلی: بھارتی کرکٹ کے سپراسٹار ویرات کوہلی نے بتایا ہےکہ وہ دوران طالب علمی میں سارا وقت کرکٹ اور یا بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے گزارتے تھے۔ انھوں نے کہاکہ اسکول کا ہوم ورک کرنا ان کےلئے بہت مشکل ہوتا تھا ۔

اپنے فینز کے ساتھ ملاقات کے دوران ویرات کوہلی نے بتایا کہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران ہوم ورک مکمل کرنا ان کی لئے سردرد ہوتا تھا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی اپنے اسکول کا ہوم ورک پورا نہیں کرتے تھے۔

ویرات کوہلی نے فینز سے مزے مزے کی باتیں کیں اور یہ بھی بتایا کہ سماش 360 ڈگری  کرکٹ اسٹی میولیٹر پر کرکٹ کھیلنے سے زیادہ بنگلور کے چنداسوامی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا آسان ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اسٹی میولیٹر پر کرکٹ کھیلنے کے لیے دس روپے کا سکہ درکار ہوتا تھا جو اس وقت ملنا مشکل بات تھی۔  سماء

Indian cricketers

Smaaash 360 degree cricket stimulator

Tabool ads will show in this div