قندیل کےساتھ سیلفیاں،مفتی عبدالقوی کےخلاف مقدمےکی درخواست مسترد

Qandeel And Mufti Selfi Isb Pkg 21-06

لاہور: مقامی عدالت نےماڈل قندیل بلوچ کےساتھ سیلفیاں بنانے پرمفتی عبدالقوی کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

سیشن عدالت ميں اندراج مقدمہ کي درخواست مقامی وکیل مشتاق نعیمی نے دائر کي تھي۔ درخواستگزار کا موقف تھا کہ مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کےساتھ سیلفیاں بنا کر مسلمانوں کے وقار کومجروح کیا ہے۔ مفتی عبدالقوی کےخلاف اندراج مقدمہ کےلیے پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔

Qandeel-Baloch-mufti-Abdul-Qavi-leaked-Video-640x350

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کو مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں درخواست کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔  سماء

انٹرٹینمنٹ

Mufti Abdul Qavi

lahore court

Tabool ads will show in this div