ٹیکسلا سے افغان انٹیلی جنس آفیسر گرفتار

resize.php ٹیکسلا : ٹیکسلا  سے مبینہ افغان جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کا تعلق افغان نیشنل آرمی سے ہے، پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق راول پنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقےمشرقیہ آباد حساس اداروں نے نور آغا نامی مبینہ افغان جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم طویل عرصہ سے علاقے میں مقیم تھا اور اس نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا، ذرائع کے مطابق نور آغا سال 2012 سے 2015 تک افغان نشینل آرمی کا باقاعدہ حصہ رہا اور آئے دن افغانستان بھی جاتا آتا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اس وقت بھی جاسوسی کے مشن پر ہی پاکستان میں مقیم تھا، گرفتار دہشت گرد کے افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔ سماء

taxila

INTELLIGENCE OFFICER

raw agent

afghan terrorist

Tabool ads will show in this div