نئی دہلی : نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے بھارت نے سر توڑ کوششیں کیں مگر ناکام رہا، چين اور ترکي سميت کئي ملکوں نے مخالفت کردي۔
بھارت کا اين ايس جي رکنيت کا خواب چکنا چور ہوگیا، جنوبي کوريا کے دارالحکومت سيئول ميں نيوکلئير سپلائي گروپ کا اہم اجلاس ہوا، جہاں ترکی، جنوبی افریقہ، آئیرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کي مخالفت کردي۔
چین نے بھي شموليت کے معيار پر سوال اٹھا ديئے۔ نيوکلئير سپلائي گروپ کا ممبر ہونا ضروري ہے، يہ قانون چين نے نہيں بنايا
پاکستان بھي نيوکلئير سپلائي گروپ کا ممبر نہيں، چين اس وقت کسي کو ٹارگٹ نہيں کررہا۔
برطانيہ، فرانس جرمني ،روس، جاپان اور کينيڈا بھارت کی شمولیت کے حامی ہیں۔ سماء