برطانیہ امریکا کا ناگزیر پارٹنر ہے،صدر اوبامہ

HDL 0300 25-06

واشنگٹن: امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ برطانیہ امریکا کا ناگزیر پارٹنر ہے، اسلئے امریکا اور برطانیہ کا دفاعی رابطہ برقرار رہے گا۔

پینٹاگون سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی صدر نے کہا برطانیہ امریکی خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں اہمیت کا حامل ہے، امید کرتے ہیں برطانیہ نیٹو کی رکنیت برقرار رکھے گا۔

برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ،نتائج مکمل

اس سے قبل صدر اوبامہ نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو فون کرکے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کا خصوصی تعلق برقرار رہے گا۔

HDL 0300 25-07

دوسری جانب امریکی صدر نے جرمن چانسلر انجیلا مارکل کو بھی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے برطانوی ووٹرز کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ انکا کہنا تھا کہ ووٹرز کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔ سماء

EUROPEAN UNION

President Obama

German chancellor

Tabool ads will show in this div