کراچی،رینجزکا آپریشن،غیرملکی نےاپنےآپ کودھماکےسےاڑا لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی:گلستان جوہر کے علاقے میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران دہری شہریت رکھنے والے مبینہ دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


 رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر صبح چار بجے گلستان جوہر بلاک تیرا میں راؤ اسرار ہائٹس کا محاصرہ کیا گیا۔


 جس وقت گھرگھر تلاشی لی جا رہی تھی تو تھرڈ فلور پر فلیٹ نمبر اے تین سو چھ میں رہنے والے معید نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔


 رینجرز نے راؤ ہائٹس کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے معید کی بیوی اور چار بچوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ایس پی چوہدری اسد کا کہنا ہے کہ معید نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دستی بم سے اڑا لیا۔ سماء  

لیا

july