برطانیہ یورپی یونین سےعلیحدہ،مئیرلندن کی عوام کوپرسکون رہنےکی اپیل

Jun 24, 2016

Sadiq Khan Pkg 06-05 Ayaz

لندن: برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی پر دنیابھرمیں ہلچل مچ گئی ہے۔عوامی فیصلے کے بعد جہاں اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیا وہیں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی واضح کمی ہوئی۔ لندن کے مئیر صادق خان نے کہاہےکہ برطانوی عوام اور کاروباری حلقے اس فیصلے پر پریشان نہ ہوں۔

صادق خان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ بہترہوتا کہ برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہتا۔مگر برطانوی عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ ان کی جمہوری آوازکوسناجائے گا۔

ریفرنڈم میں ناکامی،ڈیوڈ کیمرون کا مستعفیٰ ہونےکا اعلان

انھوں نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے بیان کی تعریف کی کہ برطانیہ یورپی یونین کے باہر رہ کربھی ترقی اور خوشحال رہ سکتا ہے۔

صادق خان نے کہاکہ  وہ برطانوی عوام،سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو واضح ہیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس صورتحال پر پریشان نہ ہوں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے کے بعد بھی لندن کا شمار ایسے ہی ترقی یافتہ شہروں میں ہوتا رہے گا۔ برطانیہ اور لندن کاروبار کرنے کے لیے بہترین ملک ثابت ہونگے۔  سماء

بین الاقوامی

Sadiq Khan

London Mayor

world news

BREXIT

Tabool ads will show in this div