بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ،درجن بھرپروازیں معطل

اسلام آباد: جمعہ کو بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سےاندرون وبیرون ملک جانےوالی12پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس پریشانی کے باعث ہزاروں مسافروں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فلائٹ انکوائری کےمطابق منسوخ ہونےوالی پروازوں میں مسقط،لندن اورکراچی جانےوالی5پروازیں بھی شامل ہیں۔مسقط اورکراچی سےآنےوالی4پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔ حکام کا کہناہےکہ پروازیں منسوخ ہونےکی بڑی وجہ عمرہ سیزن ہے اور پروازوں کا لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔
پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ سماء