کراچی؛تین جگہ آتشزدگی، فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار

shairsha Fire heli NEW 24-061

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/shairsha-Fire-heli-1300-khi-24-06.mp4"][/video]

کراچی: شہر کےتین مقامات پر ایک ہی وقت میں آتشزدگی کے باعث فائربریگیڈ کی گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ جبکہ سائٹ ایریاکی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے مزید شدت اختیار کرلی۔ آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا۔ سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں لگنے والی آگ نےانتہائی شدت اختیارکرلی ہے۔ فیکٹری میں موجود سامان جل کرخاکستر ہو چکا ہے۔ شہر بھر سے فائرٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ کی شدت اس قدر ہے کہ اس پر قابو پانا انتہائی مشکل نظرآرہا ہے۔

فیکٹری میں لگنے والی آگ نے قريب ہي واقع جنريٹر کے گودام کو بھي لپيٹ ميں لے ليا۔ فائربریگیڈ گاڑیوں میں پانی ختم ہونے کے بعد نجی ٹینکرز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ آگ کے شدت اختیارکرلینے کی وجہ گیس پائپ لائن کا پھٹنا ہے۔ پائپ لائن پھٹنے سے گیس کے اخراج گیس کےباعث آگ نے فیکٹری کی اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔  آگ کی شدت کے باعث قریبی فیکٹریاں خالی کرا لی گئیں۔ ہاکس بے میں بھی نجی کمپنی کے گودام میں آتشزدگی کے باعث فائربریگیڈ کے 2 باؤزر طلب کر لیے گئے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ لگنے کے تين تين واقعات نے فائربريگيڈيئرز کیلئے مشکل پیدا کردی۔ سوا دو کروڑ آبادي کے شہرکيلئے چھتيس ميں سے بھي صرف چوبيس اسنارکل کام کي ہيں۔ سماء

fire brigade

Site

karachi fire

Tabool ads will show in this div