اورنگی ٹائون میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اسکائوٹس لیڈرنیرعباس سپردخاک

اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اسکائوٹس لیڈر نیرعباس کو سپرد خاک کردیا گیا۔
نیرعباس کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی ،، جس کے بعد انہیں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نیرعباس مقامی ڈسٹری بیوشن کمپنی میں سیلز مین اورسجادیہ اسکائوٹس کے سربراہ تھے۔ مقتول تین بچوں کا باپ تھے۔
نیرعباس کو منگل کو اورنگی ٹائون نمبردس میں موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
چھوٹے بھائی عمران عباس کو بھی دو ماہ قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔۔

میں

کا

cooking

Tabool ads will show in this div