پاکستان دولت مشترکا کی ایگزیکٹوکمیٹی کابلامقابلہ رکن منتخب

CW-flag دولت مشترکہ بورڈ آف گورنرز کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے پاکستان کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کو سال 2016 سے 18 تک کیلئے رکن منتخب کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دولت مشترکہ کی ایگزیکٹو کمیٹی مختصر ممبر ممالک پر مشتمل ہے، جو دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا اہم جز ہے۔ کمیٹی کو انتظامی، خزانہ اور دیگر اہم ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ کمیٹی دولت مشترکہ کی پالیسی سے متعلق تجاویز، اس کا جائزہ اور بورڈ آف گورنرز کیلئے بجٹ اور حتمی پلان بھی ترتیب دیتی ہے۔ commopn واضح رہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ممبروں میں سے ہے، جب کہ دولت مشترکہ منسٹریل ایکشن گروپ اور دولت مشترکہ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی حصہ ہے۔ سماء

ORGANIZATION

executive committee

Board of Governors

Commonwealth Ministerial Action Group

Tabool ads will show in this div