دولت مشترکہ بورڈ آف گورنرز کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے پاکستان کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کو سال 2016 سے 18 تک کیلئے رکن منتخب کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دولت مشترکہ کی ایگزیکٹو کمیٹی مختصر ممبر ممالک پر مشتمل ہے، جو دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا اہم جز ہے۔ کمیٹی کو انتظامی، خزانہ اور دیگر اہم ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ کمیٹی دولت مشترکہ کی پالیسی سے متعلق تجاویز، اس کا جائزہ اور بورڈ آف گورنرز کیلئے بجٹ اور حتمی پلان بھی ترتیب دیتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ممبروں میں سے ہے، جب کہ دولت مشترکہ منسٹریل ایکشن گروپ اور دولت مشترکہ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی حصہ ہے۔ سماء