لاس اینجلس : ٹام ہارڈی ”میک کولن“ میں جنگی فوٹو جرنلسٹ ڈان میک کولن کا کردار ادا کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام ہارڈی نئی فلم ”میک کولن“ میں جنگی فوٹو جرنلسٹ ڈان میک کولن کا کردار ادا کریں گے۔
مذکورہ فلم کے پروڈیوسر ٹم بیون اور ایرک فلنر ہیں، فلم کی کہانی سنڈے ٹائمز کے وار فوٹو جرنلسٹ ڈان میک کولن کی زندگی ہے۔
ڈان وہ فوٹو جرنلسٹ تھے جنہوں نے دیوار برلن کی تعمیر ویتنام ‘ جنگ ‘ افریقہ میں ایڈز کی وباءاور فاک لینڈ جنگ کی تصاویر ان علاقوں میں اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر بنائیں۔

فلم ڈان کے غربت سے بھرے بچپن اور پھر بڑے ہو کر مشہور فوٹو جرنلسٹ بننے کی داستان ہوگی جس کو ان پر کتاب ” ان ریز ینیبل بی ہیوئیر“ سے لیا گیا ہے فلم میک کولن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ سماء