انہترویں فلورسے پھسلنے کیلئے تیارہوجائیں

Jun 24, 2016

Int California SkySlide Pkg 24-06 Arsalan

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Int-California-SkySlide-Pkg-24-06-Arsalan.mp4"][/video]

کیلیفورنیا: انہترويں فلورسےپھسلتے ہوئے زمين پہ آنے کا تجربہ کيسا ہوگا۔ جاننے کيلئے امريکا ميں بلند وبالا سلائيڈ اسکائي لائن تعمير کردي گئي جہاں عوام بلندي سے پھسلنے کا لطف اُٹھائيں گے۔ لاس اينجلس ميں مہم جو طبعيت رکھنے والوں کےمزے آگئے۔ بلندوبالا عمارت میں شيشے کي سلائيڈ پر پھسلنے کا مزا ہی کچھ اور ہو گا۔

يو ايس بينک ٹاور کي عمارت پہ تفريح کا انعقاد لاس اينجلس اسکائي اسپيس کي جانب سے کياگياہے۔ منفرد سلائيڈ 45فٹ طويل ہے جسے عرش سے پھسل کرفرش پہ گرنے کے مترادف قراردياجارہاہے۔

شرکاء نے اتني بلند سلائيڈ سے پھسلنے کا تجربے کواعصاب شکن قرارديا۔ اسکائي سلائيڈ ہفتے کے اختتام پرعوام کيلئے کھول دي جائے گي۔ سماء

Sky slide

Tabool ads will show in this div