یکم جولائی سےنادراشناختی کارڈزکی تصدیق شروع ہوگی

nadra4

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے فیصلہ کیاہےکہ یکم جولائی سے نادرا کے قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کاآغاز کردیا جائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چئیرمین نادرا، کوارڈنیٹر نیکٹا، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 نادرا نے بریفنگ میں بتایا کہ نادرا نے 10 ہزار کالز اور ڈیڑھ لاکھ ایس ایم ایس بھجوانے کا نظام تیار کر لیا ہے اور یکم جولائی سے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے  مقررہ چھ ماہ کے دوران تصدیقی عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بلاک کیے گئے شناختی کارڈز اور ناموں کی کلئیرنس کے لیے مقررہ ٹائم فریم کے مطابق کام کیا جائے۔وزیرداخلہ نے اس کام کے لیے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ۔  سماء

INTERIOR MINISTER

nadra CNIC

Tabool ads will show in this div