میمو گیٹ اسکینڈل، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری
اسٹاف رپورٹ
لاہور : سپریم کورٹ میں میمو کیس اسکینڈل کی سماعت جاری ہے.
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کو اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدائت کی ہے.
گزشتہ روز میمو کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان حلفی کی تردید نہیں کی ہے۔ صدر نے بھی ابھی تک جواب نہیں جمع کرایا ہے۔
حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ میمو کے معاملے پر کیس شروع ہونے سے پہلے ہی عدالت درخواست گزارکے موقف سے متاثرنظرآتی ہے۔
سپریم کورٹ میں بدھ کے روز میمو کیس پرتمام دن حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر کے دلائل جاری رہے۔
عاصمہ جہانگیر کا ایک ہی موقف تھا کہ نواز شریف اور دیگر افراد کی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔ سپریم کورٹ آرٹیکل ایک سو چوراسی کے تحت یہ کیس نہیں سن سکتی۔
سپریم کورٹ نے میمو کیس میں کوئی فیصلہ سنایا تو وہ اس کے خلاف اپیل کونسی عدالت میں لے کر جائیں گی۔ عاصمہ کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات سے عدالت کو گریز کرنا چاہئے۔
عسکری قیادت اور سول حکومت میں تناؤ ہے اور حسین حقانی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ سماء