پاک افغان بارڈر پر 1100کلو میٹرخندق کھود دی گئی

Jun 22, 2016
Chamman Khandaq Ex Vo 22-06 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Chamman-Khandaq-Ex-Vo-22-06.mp4"][/video] لنڈی کوتل : پاک افغان سرحد پر تمام غیرقانونی راستے بند کردیئے گئے، گیارہ سو کلو میٹر پر خندق کھودنے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ چمن میں پاک افغان بارڈر پر کھودی گئی خندق گیارہ فٹ گہری اور چودہ فٹ چوڑی ہے، جس سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے ساتھ تمام غیر قانونی راستے بھی بند ہوگئے ہیں۔ خندق ایف سی کی نگرانی میں تین سال کی مدت میں کھودی گئی، جس پر چودہ ارب روپے لاگت آئی۔ خندق کی کھدائی سے سرحدی حدود بھی واضح ہوگئی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پچیس سو کلو میٹر طویل سرحد موجود ہے اور تمام سرحد کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لئے خندق کی مزید کھدائی جاری ہے۔ سماء

KPK

LANDI KOTAL

TORKHAM BORDER

Tabool ads will show in this div