افغان بھارت گڑھ جوڑ پرشور،امریکا نے پاکستان کو چپ کرادیا

maxresdefault واشنگٹن : امریکی خصوصی ایلچی رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو لے کر ضرورت سے زیادہ پریشان ہے، بھارت افغانستان کي صرف مؤثر فوجي مدد کر رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے خصوصي ايلچي رچرڈ اولسن نے واشنگٹن ميں تھنک ٹينک اٹلانٹک کاؤنسل سے خطاب کے دوران سوال پوچھا گيا کہ افغانستان ميں بھارت کے اثررسوخ پر پاکستان کے تحفظات ہيں، جس پر رچرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان بے سبب ضرورت سے زيادہ فکرمند ہے۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کا معاون اور ساتھي ہے، افغانستان کي محدود مگر مؤثر فوجي مدد کر رہا ہے۔ رچرڈ اولسن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان ميں بھارت کے چوبيس نہيں صرف چار قونصل خانے ہيں، امريکا يقين رکھتا ہے کہ افغان طالبان اور حقاني نيٹ ورک کے خاتمہ تک پاکستان محفوظ نہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالي وزيرستان ميں آپريشن ضرب عضب کامياب ہے، دہشت گردي ميں کمي آئي ہے اور معيشت مستحکم ہوئي ہے۔  پاکستان امن کيلئے کوشاں ہے، يہ حوصلہ افزا ہے۔ سماء

ZARBEAZB

north waziristan

PAISTAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div