قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،ڈی جی آئی ایس آئی،حقانی،منصوراعجازکی طلبی

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پارلیمینٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے میمو معاملے پر حسین حقانی، ڈی جی آئی ایس آئی اور منصور اعجاز کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کمیٹی نے نیٹو حملے سے متعلق سفارشات کا حتمی مسودہ بھی تیارکرلیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ رضا ربانی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی، ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا اور منصور اعجاز کو دس جنوری کے بعد بلایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے نیٹو حملے سے متعلق سفارشات کا حتمی مسودہ تیار کرلیا ہے، منگل کو ان سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع اور خارجہ کو اگلے ہفتے پھر بلایا جائے گا۔

کمیٹی کی سفارشات پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نعیم نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا، سپریم کورٹ میں جواب دائرکرنے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ شوکاز نوٹس اوروضاحت میں فرق ہوتا ہے۔ سماء

جی

آئی

ایس

jundullah

thai

taxes

Tabool ads will show in this div