بنیادی حقوق کیلئےدربدرکی ٹھوکریں کھاناپڑرہی ہیں،ایان علی

Ayan Ali Decession Isb Pkg 04-11

اسلام آباد: ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔

ماڈل گرل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پہنچنے پر حکام نے اُن کے پاسپورٹ پر آف لوڈ کی مہر لگا کر باہر نکال دیا۔ جواب میں مزید بتایا گیاہےکہ ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کرنے کے تحریری احکامات بھی نہیں دکھائے گئے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ تیسری مرتبہ نام ای سی ایل میں شامل کرنا بدنیتی پر مبنی ہے اور متعلقہ حکام توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ کرنسی اسکینڈل کی مرکزی کردار نے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل مسترد کی جائے۔  سماء

currency scandal

mega corruption case

Tabool ads will show in this div