خورشیدشاہ نےٹی اوآرڈیڈلاک پرفیصلہ اپوزیشن کی رائےسےمشروط کردیا

Achkzai & khursheed shah

اسلام آباد: پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی نے  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ انھوں نے خورشیدشاہ سے پاناما لیکس ٹی او آر پر ڈیڈلاک دور کرنے میں مدد کی درخواست کر دی۔

محمود اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خورشید شاہ سے ملاقات کی اور حکومت کا پیغام پہنچایا۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ٹی او آر کا معاملہ پارلیمان میں ہی حل کیا جائے۔ فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔

 اچکزئی نے ٹی او آر پر ڈیڈلاک دور کرنے میں مدد کرنے کی درخواست کی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ معاملہ پارلیمان میں حل کرنے کی کوشش کی لیکن افسوس ایسا نہ ہو سکا۔ حکومت کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ خورشید شاہ نے ڈیڈلاک کے معاملے پر فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی رائے سے مشروط کر دیا۔  سماء

KHURSHEED SHAH

MEHMOOD KHAN ACHAKZAI

Panama leaks

panama papers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div