
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/NSG-Starts-Pkg-20-06-Ayaz.mp4"][/video]
سیئول : اڑتالیس ممالک پر مشتمل نیوکلئیر سپلائرز گروپ کا اجلاس آج جنوبی کورین دارالحکومت سئیول میں شروع ہورہا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کی رکنیت کا معاملہ اہمیت کا حامل رہیگا۔
این ایس جی ممبرز کی میٹنگ میں جوہری صلاحیت کے حامل پاکستان اور بھارت کی رکنیت کے حوالے سے ایک ہفتے تک مشاورت کی جائیگی۔
پاکستان اور پڑوس ملک بھارت نے اس گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے گذشتہ ماہ باضابطہ طور پر درخواست دی تھی، این ایس جی عموما جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کرنے والے ممالک کو رکنیت دیتی ہے، تاہم پاکستان اور بھارت نے این پی ٹی پر دست خط نہیں کیے ہیں۔ سماء