اے این پی، جےآئی نے الطاف حسین کے عائد کردہ الزامات مسترد کر دیئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر 
کراچی: عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے الطاف حسین کے عائد کردہ الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔ اے این پی کے سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ ملک توڑنے کی سازش پر الطاف حسین کو برطانوی شہریت واپس کر دینا چاہیئے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اے این پی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کسی خوف کا شکار ہیں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور برطانیہ پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہے ہیں تو وہ غیرملکی شہریت واپس کر کے وطن آ جائیں۔

مسلم لیگ نون نے الطاف حسین کی جانب پارٹی پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ انکی جماعت پر تھنڈر اسکوارڈ رکھنے اور سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا الزام لگانا بے بنیاد ہے۔

مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سیاست دانوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ سماء

کے

نے

فٹبال

Murder

مسترد

کر

child marriage

wikileaks

releases

Tabool ads will show in this div