خیبر ایجنسی میں بم دھماکا، دو بچے جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
ہنگو : خیبر ایجنسی میں قبائلی رہنما کے گھر کے باہر دھماکے میں دو بچے جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔
خیبرایجنسی کی علاقے لنڈی کوتل میں بم دھماکا اس وقت کیا گیا جب قبائلی رہنما رسول جان کے گھر میں جرگہ ہو رہا تھا۔ دھماکے سے دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
دھماکے کے وقت بچے قبائلی رہنما کے گھر کے باہر کھیل رہے تھے۔
زخمی افراد کو قریبی واقع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فوری طور پر کسی گروپ اور تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سماء