باکس آفس پرننھی مچھلی نے3دن میں14ارب23کروڑروپےکمالیے

xeajoqxo2hcsyzefgdar لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی فائنڈنگ ڈوری تین دن میں 14 ارب 23 کروڑ روپے کماکر ویک اینڈ پر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی پہلی اینی میٹڈ فلم بن گئی۔ ہالی ووڈ کی نئی ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم” 'فائنڈنگ ڈوری“ نے تین دنوں میں 14 ارب 23 کروڑ روپے کما کر ویک اینڈ پر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی پہلی اینی میٹڈ فلم بن گئی۔ بچوں کی من پسند فلم ’ فائنڈنگ ڈوری ‘ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فائنڈنگ نیمو‘ کا دوسرا حصہ ہے، ڈوری مچھلی جو ہر چند سیکنڈز بعد سب کچھ بھول جاتی ہےاور اپنے والدین کی تلاش میں نکلتی ہے۔ اس دوران وہ اپنے دوستوں ’مارون‘ اور ’نیمو‘ سے جدا ہوجاتی ہے اور ایک فش ٹینک میں پھنس جاتی ہے۔ فلم میں ڈوری کی اپنے دوستوں سے واپس ملنے کی جدوجہد دکھائی گئی ہے، فلم کی کہانی ایک ایسے سی ائی اے ایجنٹ کے بارے میں ہے جس کا طویل عرصے بعد پرانے دوست سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رابطہ ہوتا ہے اور وہ اپنے دوست کو سی ائی اے میں شمولیت کی دعوت دے دیتا ہے۔تیسرے نمبر پر ’ کنجیورنگ ٹو‘فلم رہی جس نے اس ہفتے ایک ارب 62 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ سماء

finding dory

Marine Life

Finding Nemo

Fish Tale

Animated Film

Tabool ads will show in this div