کراچی؛زیرتعمیرعمارت سے بال بم واسلحہ برآمد، 28 ملزمان گرفتار

POLICE ACTIONS KHI PKG 20-06

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/POLICE-ACTIONS-KHI-PKG-20-06.mp4"][/video]

کراچی :پولیس کی مختلف کارروائیوں مین غیرقانونی طور پر رہائش پذیر دس افغان باشندے اور اٹھارہ ملزمان پکڑے گئے۔ محمود آباد میں زیرتعمیرعمارت سے بال بم اور اسلحہ ملا۔

کراچی میں پولیس نےرات بھر مختلف علاقوں میں تابڑتوڑ کارروائیاں کیں۔ محمودآباد پولیس نے زیرتعمیرعمارت سے دو ریپٹر، دو پستول،  آوان بم، ڈیڑھ سو راؤنڈاور چاربال بم بم برآمد کرکے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق زیر تعمیرعمارت میں اسلحہ دہشت گردی کی کارروائی کے لیے چھپایا گیا تھا۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مارکرمختلف مقدمات میں مطلوب دو منشیات فروشوں سمیت چارملزمان کودھر لیے گئے۔ جوہرموڑ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمی ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا ۔ پیرآباد سے بھی ایک ملزم اسلحے سمیت پکڑا گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں بھی مبینہ مقابلے میں زخمی ملزم کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتارکر لیا گیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن او گلشن معمار سے غیرقانونی طور پر مقیم دس افغان باشندے دھر لیے گئے۔ بلدیہ ٹاؤن سے ہی پولیس نے تین مفرور ملزم قابو کرلیے جبکہ چاکیواڑہ سے دس مقدمات میں مطلوب ملزم پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔ سماء

POLICE RAID

Tabool ads will show in this div