ایان علی سےکس کوعشق ہوگیاہے

اسلام آباد: حافظ حمداللہ کوایان علی کی یادآ گئی۔ انھوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کو ایان علی سے عشق ہوگیاہے۔
پارلیمنٹ کے باہر سماء سے بات کرتے ہوئے گذشتہ روز حافظ حمداللہ نے کہاکہ وزارت داخلہ کو ایان علی سے عشق ہوگیا ہے۔محبت کی وجہ سے ایان علی کو باہر نہیں جانے دیا جا رہا۔
حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کو ایان پاکستان میں ہی گھومتی پھرتی اچھی لگتی ہے۔
حافظ حمداللہ کا مزیدکہناتھاکہ وزارت داخلہ کی محبت بالرضا نہیں بالجبر ہے۔ سماء