پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان اور بھارت نے نیوکلیئر تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری یہ تبادلہ کیا جاتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے نیوکلئیر تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستیں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے سپرد کیں۔ بھارت نے اپنی فہرستیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے  حوالے کیں۔

پاکستان اور بھارت نیوکلیئر ہتھیاروں کے بارے میں باہمی اعتماد سازی کے سلسلے میں گزشتہ دس سال سے ہر سال یکم جنوری کو ان فہرستوں کا تبادلہ کرتے آ رہے ہیں۔


گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پاک بھارت نیوکلیئر اعتماد سازی مذاکرات میں ان فہرستوں کے تبادلے کے عمل کو مزید پانچ سال تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سماء

اور

کی

کے

کا

movie

events

Tabool ads will show in this div