چین کی امریکاکودھمکی

Jun 19, 2016

CHINA WARNS US PKG 19-06 ASIF

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/CHINA-WARNS-US-PKG-19-06-ASIF.mp4"][/video]

بیجنگ: چین نےامريکاکوخبردارکیاہےکہ تبت کے معاملات ميں دخل اندازي نہ کرے۔ بيجنگ نے کہا ہے کہ امريکي صدر کي دَلائي لامہ سے ملاقات نے دوطرفہ تعلقات کوٹھيس پہنچائي۔

امريکا کے صدربراک اوباما کی تبت کے عليحدگي پسند رہنما دلائي لامہ سے ملاقات چين پرناگوار گزري۔ بيجنگ نے خبردار کرديا کہ امريکا چين کے داخلي معاملات ميں مداخلت نہ کرے۔ وزارت خارجہ نے بيان دياہے کہ دلائي لامہ مذہب کا لبادہ اوڑھ کرچين مخالف سرگرميوں ميں ملوث ہيں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ لونے کہا کہ تبت کے معاملات چين کے داخلي امورہيں اور کسي دوسرےملک کواختيارنہيں کہ مداخلت کرے۔ ترجمان نے کہا کہ اوباما اور دلائي لامہ ملاقات امريکا کے اس بيان سے متصادم ہے کہ تبت چين کا اٹوٹ انگ ہے۔

انھوں نے مزیدکہاکہ اس ملاقات سے چين امريکا تعلقات کے اعتماد کوٹھيس پہنچي ہے۔  سماء

USA

CHINA

AMERICA

Dalai Lama

Tabool ads will show in this div