حج پرجانےوالوں کےلیےاچھی خبرآگئی
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور اور حج گروپ آرگنائزرز کے درمیان تمام امور طے پا گئے۔ تمام موجودہ کمپنیوں کو حج دو ہزار سولہ کیلئے کوٹہ جاری کر دیا گیا۔
وزارت مذہبی امور اور حج گروپ آرگنائزرز کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوگئے۔ مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری بھی کردیا گیا ہےجس کے مطابق حج دو ہزار سولہ کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت پچاس، پچاس فیصد کے تناسب سے عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
تمام موجودہ کمپنیوں کو اکتہر ہزار چھ سو چوراسی حجاج کا کوٹہ جاری کر دیا گیا۔
وزارتِ مذہبی امور نے سعودی عرب کو بھی پرائیویٹ حج کمپنیوں کے کوٹہ اور رجسٹریشن کے حوالے سے ضروری تفصیلات بھجوا دی ہیں۔ سماء
MUSLIMS
Ministry of Religious Affairs
hajj tour operator
pilgirms
تبولا
Tabool ads will show in this div